۱۵ آذر ۱۴۰۳ |۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 5, 2024
غرق آباد

حوزہ/ محترمہ خانم فاضل نے کہا کہ اہل بیت علیہم السّلام کی شناخت اور ان کے فرامین کو اپنے لیے نمونۂ عمل قرار دینا، زندگی کی سعادت اور کمال کا باعث بن سکتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خواتین کے دینی مدرسہ، مدرسہ علمیہ حضرت صدیقہ طاہرہ غرق آباد میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے منعقدہ مجلسِ عزاء سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ خانم فاضل نے کہا کہ اہل بیت علیہم السّلام کی شناخت اور ان کے فرامین کو اپنے لیے نمونۂ عمل قرار دینا، زندگی کی سعادت اور کمال کا باعث بن سکتا ہے۔

انہوں نے اہل بیت علیہم السّلام کی معرفت اور محبت کے آثار اور نتائج کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اہل بیت علیہم السّلام کی زیادہ سے زیادہ شناخت کی صورت میں اور ان کے بے مثال فرامین کو نمونۂ عمل قرار دے کر، ہم اپنی زندگی میں سعادت اور کمال کی راہ طے کر سکتے ہیں۔

محترمہ فاضل نے کہا کہ ہدایت پر مبنی اور نورانی زندگی، قرآن و اہل بیت علیہم السّلام سے وابستہ رہ کر حاصل کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کی تعلیم و تربیت کے سلسلے میں والدین کی ذمہ داری معنوی لحاظ سے انہیں ترقی یافتہ راہ پر گامزن کرنا ہے۔

محترمہ خانم فاضل نے تمام امور میں کامیابی کے راز کو سحر خیزی اور اول وقت میں نماز ادا کرنے کو قرار دیا اور کہا کہ یہ مسئلہ، دوسرے کاموں میں کامیابی کے لیے زمینہ فراہم کرنے میں اہم اور ان کا مقدمہ بن سکتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .